سب نیا مانیٹرنگ ڈیسک:
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار مبینہ ڈرگ ڈیلر خاتون “پنکی” کے حوالے سے تحقیقات میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک سابق گورنر، کئی اہم سیاسی رہنماؤں کی اولادیں اور دیگر متعدد افراد مبینہ طور پر پنکی سے منشیات خریدنے والوں میں شامل رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران بعض بااثر شخصیات کے نام بھی سامنے آئے ہیں، جبکہ ایک سابق ایم این اے اور ان کی اہلیہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپے تک کے مقروض ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

سماجی حلقوں نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔