امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ایک یا دو جوہری مقامات اب بھی باقی ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران میں ایک یا دوجوہری مقامات اب بھی باقی ہیں جن کےخلاف کارروائی کرنا ہوگی،ماؤنٹ آف ایکسس بھی ان تنصیبات میں شامل ہے،ان مقامات کو دس منٹ میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے، تاہم امریکا کو کوئی جلدی نہیں۔ صدر ٹرمپ نےمزیدکہاکہ مجھے موجودہ صورتحال پر بہت اطمینان ہے،لوگوں کو اب اندازہ ہونےلگا ہےکہ ہم نےایران کو قابوکرلیاہے،ایران کےپاس کبھی جوہری ہتھیارنہیں ہوگا،وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،ایرانی زیادہ قابلِ اعتماد نہیں ہیں، وہ معاہدہ کرتے ہیں اور پھر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ امریکی صدر نےایران کے خلاف اگلے ہفتے دوبارہ جنگ شروع کرنے سے متعلق سوال پر کہا ہے کہ وہ میڈیا کے سامنے اس معاملے پر بات نہیں کریں گے۔ Post navigation ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز، دوحہ میں ایرانی وفد کی قطری ثالثوں سے ملاقات ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپنی شرائط پر عمل درآمد لازمی قرار دے دیا