سندھ پبلک سروس کمیشن کے دفتر کے باہر شدید مظاہرہ، نوجوانوں نے شفاف بھرتیوں کا مطالبہ کر دیا سب نیا مانیٹرنگ ڈیسک:سندھ میں مبینہ میرٹ چوری اور سرکاری ملازمتوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف نوجوانوں کا غصہ شدت اختیار کر گیا۔ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شفاف بھرتیوں کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قابل اور محنتی امیدواروں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں جبکہ سفارش اور مبینہ سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے میرٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ احتجاج میں شریک نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میرٹ کی بحالی اور انصاف کے حق میں نعرے درج تھے۔ احتجاج کرنے والے امیدواروں نے الزام عائد کیا کہ کئی بھرتیوں میں شفافیت کا فقدان ہے اور حقیقی اہل امیدواروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو سندھ کے نوجوانوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ مظاہرین نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے فوری نوٹس لینے، تحقیقات کرانے اور تمام بھرتیوں کو مکمل شفاف بنانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی دیکھنے میں آئے جبکہ احتجاجی مظاہرہ کافی دیر تک جاری رہا۔ ویڈیو لنک: Post navigation “پنکی” سے منشیات خریدنے والوں میں بااثر خاندانوں کے افراد شامل، سابق ایم این اے پر بھی قرضوں کا انکشاف سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی (ایس ایم آئی یو) میں 19، 20 اور 21 گریڈ میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی، عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔