پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم نرخ میں 600 روپے فی من کا اضافہ ہو گیا۔ پنجاب میں گندم ایک ہفتے میں 4700 روپےسےبڑھ کر 5300 فی من ہو گئی جس کے بعد فلار ملز سے آٹے کا تھیلا 155 سے 160 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہو گیا۔ مارکیٹ ڈیلر کے مطابق 15کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع فلار ملز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فلار ملز کو سرکاری گندم کے اجرا میں کمی آئی ہے اور اس وقت پنجاب کی فلار ملز کو 3500ٹن سرکاری گندم ریلیز کی جارہی ہے۔ پنجاب میں فلار ملز کی گندم کی ڈیمانڈ 15سے 20ہزار ٹن ہےاگر فوری طور پر سرکاری گندم کا کوٹہ نہ بڑھایا تو گندم اور آٹا مزید مہنگے ہوں گے۔ آٹے کی قیمت میں اضافہ فلار ملز نے آٹے کے فی کلو نرخ 20 روپے تک بڑھا دیے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 14 ہزار 500 روپے فی 100 کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ہول سیل میں ریگولر آٹا 155، میدہ 167 اور فائنل آٹا 180 روپے فی کلو ہوگیا ہے، ریٹیل میں ریگولر آٹا 170، فائن 200 اور چکی آٹا 210 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمت بڑھانے سے پہلے فلار ملز نے کئی روز سپلائی روکے رکھی جس سے دکانوں پر اسٹاک کی کمی ہوئی، درآمدی گندم نومبر تک پہنچنے کی توقع، اوپن مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔ Post navigation کیف پر حملے ہوئے تو روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنائیں گے، زیلنسکی کا جواب امریکا میں 80 سال بعد سابق امریکی فوجی کو فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت دی جائے گی