امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے سابق میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے جس سابق میجر ندال حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے، اس پر 2009 میں 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے سابق میجر ندال حسن نے 2009 میں 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی میجر ماہر نفسیات نے ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کی تھی، فوجی عدلیہ نے سابق میجر کو 2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔ Post navigation سندھ کے بعد پنجاب میں بھی آٹا مزید مہنگا ہو گیا اہم ایئرلائن نے 7 ماہ بعد ایران کیلیے پروازیں شروع کر دیں