امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے پاکستان کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر تشویش ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے افغان طالبان سرحد پار دہشت گرد حملے روکنے میں ناکام رہے۔ پاکستان نے افغانستان سے دہشت گرد حملوں کے خلاف کارروائی کی۔ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے دہشت گرد حملے تشویشناک ہیں۔ مارکو روبیو نے کہا صدرٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دونوں ممالک کےدرمیان بات چیت مکمل طور پر بند نہیں ہوئی۔ براہ راست رابطے ہوئے ہیں۔ مذاکرات میں پیشرفت یا کسی مقررہ مدت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ Post navigation خلیج میں نئی جنگ کے خدشات، ایرانی مذاکراتی وفد کی دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز، دوحہ میں ایرانی وفد کی قطری ثالثوں سے ملاقات