وزیراعظم شہباز شریف نے کے پی میں پالیسی گائیڈ لائنز دینے کے لیے 10 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنااللہ، امیر مقام، طارق فضل چوہدری، خالد مقبول بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی میں پیپلزپارٹی، بی اے پی اور آئی پی پی کا ایک، ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی خیبر پختونخوا میں گورننس کی بہتری کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز دے گی۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی ہوا جس میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔