فنی خرابی کے باعث کےالیکٹرک نے دھابیجی گرڈ کا ٹرانسفارمر نمبر 2 بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے کےالیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر فورسڈ شٹ ڈاؤن سے متعلق واٹر کارپوریشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 4 گھنٹے کے فورسڈ شٹ ڈاؤن کا شیڈول دیا ہے جس میں کے الیکٹرک رات 12 بجے دھابیجی گرڈ پر مرمتی کام شروع کرے گی واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے رات 4 بجے تک دھابیجی گرڈ سے بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے شٹ ڈاؤن کے باعث دھابیجی سے شہر کو تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف پمپس ہاؤسز کی بجلی ممکنہ طور پر 4 گھنٹے معطل رہے گی اور بجلی بحال ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔ Post navigation بندوق کے زور پر مذاکرات کریں گے نہ مانیں گے، جنید اکبر وزیراعظم نے کے پی میں پالیسی گائیڈ لائنز دینے کے لیے کمیٹی قائم کردی