فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردیں۔ ایئرلائن کےمطابق گزشتہ روزپیش آنےوالےسیکیورٹی واقعےکی تحقیقات مکمل ہونےتک اسرائیل کےلیےپروازیں معطل رہیں گی،فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانےوالی پرواز کو دورانِ پروازکاک پٹ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ رائٹرز کےمطابق طیارے میں سوارمسافروں اورعملے نےمبینہ طور پر حملہ آور پائلٹ کو قابو کیا،جس کے بعد طیارےمیں موجود فلائی دبئی کےدیگر دو پائلٹوں نے طیارے کو بحفاظت سعودی عرب میں اتارا۔ واقعے کےبعدطیارےمیں سوارتمام مسافرمتبادل فلائی دبئی پرواز کےذریعےاسرائیل پہنچ گئے،فلائی دبئی کا کہنا ہےکہ واقعے کی وجوہات اورمحرکات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا، ایئرلائن حکام اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کررہی ہے۔ Post navigation امریکا، ایران مذاکرات میں ٹھوس پیشرفت نہ ہوسکی، دوبارہ فوجی کارروائی کا خدشہ بڑھ گیا ہم کسی نہ کسی طریقے سے ایران جنگ میں فتح حاصل کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ