اونٹاریو: کینیڈا نے سمتبر سے امریکی مصنوعات پر پچاس فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کر دیا، ٹیرف اسٹیل، ڈیری، الیکٹرانکس، زرعی آلات اور پلپ اینڈ پیپر کی مصنوعات پر عائد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور اس کے پڑوسی ملک کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ، کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔ خبر ایجنسی رائٹرز نے بتایا کہ کینیڈا ستمبر سے امریکی درآمدات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف لاگو کرے گا۔ کینیڈا کا یہ جوابی ٹیرف اسٹیل، ڈیری، الیکٹرانکس، زرعی آلات اور پلپ اینڈ پیپر کی مصنوعات پر عائد کیا جائے گا۔ تجارتی جنگ کے اثرات سے اپنے کاروباری اداروں اور متاثرین کو بچانے کے لیے کینیڈا نے 7.5 ارب ڈالر کے ریلیف پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے تھے جس کی مالیاتی مالیت تقریباً 27.6 ارب ڈالر بنتی ہے، جس کے جواب میں کینیڈا نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ Post navigation ایران نے تباہ شدہ جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کی رسائی سے انکار کر دیا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر دفاع کی اہم ملاقات