راولپنڈی: کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ اسالم الصباح کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال، باہمی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا کہ ملاقات کے موقع پر کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریان بھی وفد کے ہمراہ تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ اور آپریشنل مہارت اور خدمات کو سراہا، یہ ملاقات تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط، پائیدار اور باہمی دفاعی شراکت داری کو مستحکم کرنے میں معاون ہوگی اور اس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا،، Post navigation تجارتی جنگ ! کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کردیا امریکا ایران میں جلد ایک بڑی فتح حاصل کرنے والا ہے، امریکی صدر کا دعوی