امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےکہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وہ کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں جو ماضی میں دیگر انتظامیہ نے نہیں کی۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےاپنےبیان میں کہا کہ ایران نے آج تک ڈونلڈ ٹرمپ جیسے امریکی صدر کا سامنا نہیں کیا،اس لیےتہران کو موجودہ صورتحال کا درست اندازہ لگانا چاہیے،ایران اب بغیر کسی نتیجے کے مذاکرات کی توقع نہ رکھے،کیونکہ امریکا صرف وقت گزاری یا غیرمؤثرسفارتکاری کا حصہ نہیں بنے گا۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران کئی دہائیوں سے جھوٹ بولتا،معاہدے توڑتا اورعالمی برادری کو گمراہ کرتاآیا ہے،ایران لوگوں کومعاہدوں کےفریب میں الجھانے کی کوشش کر رہا ہے،لیکن اب ایسی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوگی Post navigation سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران پر ممکنہ حملے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پرحملہ مؤخر کرنے کا اعلان، معاہدہ ہوا تو کارروائی نہیں ہوگی