سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کرکے ایران پر بڑے حملے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےرابطہ کرکے ایران کے خلاف ممکنہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس میں دو امریکی حکام اور ایک باخبرذریعے کےحوالے سے بتایاگیا ہےکہ محمد بن سلمان نےگفتگو کے دوران ایران سے متعلق پیدا ہونےوالی صورتحال پر وضاحت طلب کی اورخطےمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی میڈیا کےمطابق صدر ٹرمپ ایران کے توانائی کےبنیادی ڈھانچے اور دیگر اہم اہداف پر حملوں کے مختلف آپشنز پر غورکر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔