بنوں اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، جو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردی کے تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز ، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔ بنوں میں کامیاب آپریشن پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر، ان کے سہولت کاروں اور دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیا جائے گا۔ Post navigation بلڈر سے 5 کروڑ بھتہ طلب، نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں تنازع، حقائق پر مبنی سوال اٹھانے پر پروگرام مینیجر کو شوکاز نوٹس جاری