کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی انتظامی حلقوں سے ایک بڑی اور سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے، جہاں اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ نے آئندہ چند روز کے اندر سیکریٹری پبلک ہیلتھ سہیل قریشی کے خلاف ایک بڑا اور اہم کیس درج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، سہیل قریشی کے خلاف مبینہ طور پر چند ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا کیس بنایا جا رہا ہے۔ اس انکوائری کا بنیادی رخ خاص طور پر لاڑکانہ کی ترقیاتی اسکیموں اور سالانہ مرمتی فنڈز (Annual Repairing Funds) میں ہونے والی مبینہ خورد برد کی طرف ہے، جہاں بھاری فنڈز کے غلط استعمال کے شواہد ملے ہیں۔ دوسری جانب، ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے اس کیس کی اچانک اور تیز ترین تیاری کے پیچھے ایک گہری حکمت عملی چھپی ہوئی ہے۔ سیاسی و انتظامی حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں عروج پر ہیں کہ اس کیس کا اصل مقصد معاملے کو صوبائی دائرہ اختیار میں رکھ کر، سیکریٹری سہیل قریشی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی آنے والی ممکنہ گرفت اور بڑی کارروائی (دھاگے پیلی) سے محفوظ رکھنا ہے۔ Post navigation ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے اینیمل بریڈنگ‘ کے نام پر ڈیڑھ ارب کا مبینہ صفایا؛ لائیو اسٹاک حکام کا بڑا اسکینڈل منظرِ عام پر