کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں وکلاء برادری کے تمام قائدین نے آج شہید امتیاز میر کے قتل کیس میں انصاف کے حصول کے لیے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی اور اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ وکلاء رہنماؤں نے شہید امتیاز میر کے قاتلوں اور اصل منصوبہ سازوں (ماسٹر مائنڈز) کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں، قلم کاروں اور حق و سچ کی آواز بلند کرنے والے افراد کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مقتول کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ وکلاء برادری نے اس جدوجہد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی اس تحریک کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ Post navigation شہدادپور کے طالب علم نے میدان مار لیا: نیشنل جونیئر انفارمیٹکس اولمپیاڈ میں ملکی سطح پر پہلی اور عالمی سطح پر نویں پوزیشن حاصل گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل