شہدادپور (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر شہدادپور کے ہونہار طالب علم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ نیشنل جونیئر انفارمیٹکس اولمپیاڈ میں شہدادپور سے تعلق رکھنے والے طالب علم حاکم علی زرداری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سطح پر پہلی جبکہ عالمی سطح پر نویں پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔ حاکم علی زرداری کی اس شاندار کامیابی پر ان کے اہلخانہ، اساتذہ اور علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ دیسی اور بین الاقوامی سطح پر اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے Post navigation ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف حق اور سچ کی آواز دبانے نہیں دیں گے، وکلاء برادری کا شہید امتیاز میر کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار