اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی رہائش گاہوں کیلئے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کیلئے 30کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے ججوں کے لیے اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔

منصوبے کی مجموعی لاگت 66کروڑ 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور ججوں کی سرکاری رہائش گاہوں کے منصوبے کیلئے بھی فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔ اراضی کے حصول اور باؤنڈری وال کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور ججوں کی رہائش گاہوں کی مجموعی لاگت ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اورججوں کی سرکاری رہائش گاہوں کےمنصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کیلئے بھی فنڈز کی تجویز دی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے 2کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔