نئی دہلی (23 مئی 2026): بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے وائرل ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بڑی طاقت کا منصوبہ نہیں، بلکہ ملک کے نوجوانوں کے غصے اور مایوسی کی عکاسی ہے۔ انھوں نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ نوجوان بے روزگاری، کرپشن اور نظام سے شدید تنگ آ چکے ہیں، اسی لیے یہ مہم تیزی سے مقبول ہوئی ہے۔ دھرو راٹھی کے مطابق لوگ حیران ہیں کہ یہ پیج اتنی تیزی سے کیسے وائرل ہوا، مگر دراصل یہ عوامی غصے کا اظہار ہے۔ ویڈیو میں انھوں نے خاص طور پر نیٹ پیپر لیک اسکینڈل اور تعلیمی نظام پر بات کرتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے منشور میں بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ بھی شامل کرے۔ دھرو راٹھی نے کہا کہ اگر یہ مطالبہ شامل کیا گیا تو وہ خود بھی کاکروچ جنتا پارٹی کے رکن بننا چاہیں گے۔ Post navigation ٹرمپ انتظامیہ کی آئندہ 3 روز میں ایران پر حملے کی تیاری، سی بی ایس نیوز کا بڑا دعویٰ پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی، ایران نے واضح کر دیا