تہران(2 اپریل 2026): امریکا کی جانب سے حالیہ دھمکیوں پر ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری اور پارلیمانی حکام نے سخت ترین ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کی صورت میں حملہ آوروں کے پاؤں کاٹ دیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ایران نے کبھی کسی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز کے راستے نہیں کھولے جائیں گے، ٹرمپ آبنائے ہرمز کو بھول جائیں۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بھی تند و تیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر خطے میں میری ٹائم قوانین یا نظام کی تبدیلی کی بات ہے، تو ٹرمپ کا ’رجیم چینج‘ کا خواب پہلے ہی پورا ہوچکا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی لیکن وہ آپ کے لیے نہیں ہوگی۔ایرانی حکام کے ان بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ خطے میں بحری گزرگاہوں کے کنٹرول اور امریکی مداخلت کے حوالے سے کشیدگی ایک بار پھر انتہا پر پہنچ گئی ہے۔ Post navigation ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے سیکیورٹی کیمروں کو ہیک کرلیا فرانسیسی صدر کی اہلیہ ان کے ساتھ برا سلوک کرتی ہیں: ٹرمپ