واشنگٹن(2 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بریجیٹ میکرون کے ساتھ برا سلوک کرتی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک نجی ظہرانے کے دوران فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ کا مذاق اڑایا، اس موقع پر انہوں نے ایران کے خلاف جنگ میں ساتھ نہ دینے پر نیٹو اتحادیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ وائٹ ہاؤس کے یوٹیوب چینل پر مختصر وقت کے لیے پوسٹ ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہمیں ان کی ضرورت نہیں تھی، لیکن پھر بھی میں نے پوچھ لیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا میں نے فرانس کے میکرون کو فون کیاجن کی بیوی ان کے ساتھ انتہائی برا سلوک کرتی ہے، وہ ابھی تک اس ‘جبڑے پر پڑنے والے مکے’ کے اثر سے باہر نکل رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا اشارہ مئی 2025 کی اس ویڈیو کی جانب تھا جس میں بظاہر برجیٹ میکرون ویتنام کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر کے چہرے کو دھکا دیتی نظر آئی تھیں۔ ٹرمپ نے فرانسیسی لہجے کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے خلیج میں بحری جہاز بھیجنے کی درخواست کی تو میکرون نے جواب دیا نہیں نہیں ڈونلڈ، ہم یہ تب کریں گے جب جنگ جیت لی جائے گی، اس پر ٹرمپ نے جواب دیا ایمانوئیل جنگ جیتنے کے بعد مجھے تمہاری ضرورت نہیں ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے نیٹو کو کاغذی شیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی کوئی بڑی جنگ چھڑی تو یہ اتحاد وہاں موجود نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دوبارہ وائٹ ہاؤس سنبھالنے کے بعد سے ٹرمپ اور ان کے اعلیٰ حکام مسلسل اس دفاعی اتحاد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ Post navigation ’حملہ آوروں کے پاؤں کاٹ دیں گے‘ امریکی دھمکیوں پر ترجمان ایرانی مسلح افواج کا سخت ردعمل ایرانی ریال کی قدر میں جنگ کے باوجود بڑا اضافہ، وجہ سامنے آگئی