راولپنڈی : ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کی کوشش کی تاہم زخمی شخص کو فوری طور پر بینظیر بھٹو شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ سول لائن کی حدود غوثیہ چوک میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی تاہم زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد اسامہ نامی شخص اپنی ناراض اہلیہ کو منانے کے لیے سسرال آیا تھا۔ تاہم، اہلیہ کی جانب سے ساتھ واپس جانے سے انکار پر اسامہ نے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود پر تیل چھڑکا اور آگ لگا لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو فوری طور پر بینظیر بھٹو شہید اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسامہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور فی الحال اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ اقدام گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید حقائق بیان قلمبند کرنے کے بعد سامنے آئیں گے۔ Post navigation میٹرک اور انٹر کے نتائج میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری ، سندھ حکومت کا بڑا ایکشن ایف بی آر کے لیے خطرے کی گھنٹی : ٹیکس ہدف میں 200 ارب روپے کی کمی کا خدشہ