clifton fire

کراچی (30 مارچ 2026): کراچی کے علاقے کلفٹن زمزمہ اسٹریٹ کے قریب نجی سپر اسٹور میں آگ لگ گئی ہے، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

آگ ڈیفنس فیز 5 زمزمہ پارک کے قریب واقع سپر اسٹور میں لگی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سپر اسٹور میں اے ٹی ایم مشین میں شارٹ سرکٹ ہو گیا تھا، مشین سے آگ سپر اسٹور میں پھیل گئی، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے چھ فائر ٹینڈرز استعمال کیے جا رہے ہیں، آگ فرسٹ فلور پر لگی اے ٹی ایم مشین میں لگی جس کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

اگ لگنے کے فوراً بعد اسٹور عملے نے فائر ایکسٹنکشن کی مدد سے بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا اور مزید پھیلتی گئی، آگ جس فلور پر لگی وہاں کراکری اور بڑی مقدار میں کاسمیٹکس اور کپڑا موجود ہے۔