8اسلامی ممالک کے وزرائےخارجہ نے غزہ میں جاری انسانی مصائب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے اور تمام خلاف ورزیاں ختم کرنے پر زور دیاہے، مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ اسرائیل جامع منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت باقی وعدوں کو فوری پورا کرے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان،مصر،انڈونیشیا،اردن،قطر،سعودی عرب، ترکیہ اورمتحدہ عرب امارات کےوزرائےخارجہ کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے تمام فریقین نیک نیتی سے بلا تاخیر وعدوں کو پورا کریں۔ وزرائےخارجہ نے فلسطینی عوام کی بے دخلی یا جبری نقل مکانی کی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا جبکہ مشترکہ بیان میں اسرائیلی کنٹرول اور الحاق کو مستحکم کرنے کیلئے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی گئی ۔ وزرائے خارجہ نے غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کے جواب میں برطانیہ کےحالیہ اقدامات کاخیرمقدم کیا اور زور دیا کہ جامع منصوبے کے تحت غزہ کو فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ رہنا چاہیے ۔ Post navigation آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز سعودی عرب کے مختلف شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ ختم