ریاض: سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، جدہ، ینبع، طائف اور تبوک میں ہنگامی خطرے کا جو الرٹ جاری کیا گیا تھا وہ ہٹادیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری دفاع نے نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے ان علاقوں میں ممکنہ خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو سرکاری ہدایات پر عمل کرنے، ہجوم سے دور رہنے اور صورتحال کی ویڈیو یا تصاویر بنانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ سعودی حکام کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کی فوری طور پر کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی تاہم یہ پیش رفت حوثیوں کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ تاہم سعودی شہری دفاع نے کچھ دیر بعد ہی مکہ اور جدہ سمیت تمام شہروں کے لیے جاری ہنگامی خطرے کا الرٹ ٹل جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان شہروں میں اب کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم شہری احتیاط کریں۔ دوسری جانب سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی فضائی دفاع نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا تھا۔ Post navigation 8اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا غزہ میں جاری انسانی مصائب پر گہری تشویش کا اظہار سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی