گھارو(22 جون 2026): سندھ کے علاقے گھارو میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز گھارو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے، اور حملے کے بعد ملزمان اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کی، جس کے دوران مبینہ مقابلہ ہوا اور حملے میں ملوث ملزم حضور بخش مارا گیا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے پولیس اہلکار سے چھینی گئی سرکاری ایس ایم جی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر حملے میں ملوث تین ملزمان کی شناخت مکمل ہو چکی ہے جبکہ ملزمان کی سہولت کاری کرنے کے الزام میں نذیر بروہی نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔