ممبئی: کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو بولنگ سے روک دیا۔ کیمرون گرین کو کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل میں بولنگ سے منع کیا ہے، مہنگے ترین کرکٹر کے بولنگ نہ کرانے پر بھارتی میڈیا میں سوالات اُٹھنے لگے۔ کیمرون گرین کو 25.20 کروڑ بھارتی روپے میں کے کے آر نے خریدا تھا، کیمرون گرین IPL کے مجموعی طور پر تیسرے جبکہ مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ کیمرون نے کے کے آر کی طرف سے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کی، ہائی اسکورنگ میچ میں کے کے آر کو شکست ہوئی تو ہر کسی نے کیمرون کی بولنگ سے غیر حاضری حاضری پر سوالات اُٹھائے۔ کیمرون کے حوالے سے کے کے آر کے کپتان اجنکیارہانے نے سوال پر کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے اس حوالے سے پوچھیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق کیمرون کو مختصر وقت کے لیے بولنگ سے روکا گیا ہے، کمر کے نچلے حصے کی انجری کی احتیاط کے لیے بولنگ سے منع کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کے کے آر کو اس حوالے سے باقاعدہ طور پر بتا دیا گیا تھا، کیمرون بھارت میں بولنگ لوڈ کا خیال رکھ رہے ہیں، ان کی 10 سے 12 روز میں بولنگ میں واپسی کا امکان ہے۔ Post navigation پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حیدرآباد کنگز مین کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف پی ایس ایل 11: گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر فخر زمان مشکل میں آگئے، چارج عائد