لاہور(29 مارچ 2026): پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو میچ جیتنے کے لیے 175 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے شامل حسین 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 ٹام کرن نے بھی ٹیم کے اسکور میں 31 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے ریلی میریڈیتھ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مہیش تھریشانے اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ حیدرآباد کو میچ جیتنے کے لیے اب 175 رنز درکار ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز جبکہ حیدر آباد کنگز مین کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔