اسلام آباد : پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کردیا گیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ کر دیا ہے۔ اوگراکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ حالیہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 8 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 467 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 29 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب لائٹ ڈیزل 365 روپے 62 پیسے کے بجائے 395 روپے 3 پیسے میں دستیاب ہوگا۔ ایک ہفتے کا مجموعی بوجھ:واضح رہے کہ حکومت نے محض ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے کا تاریخی اضافہ کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس ریکارڈ اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 467 روپے تک پہنچنے سے دیہی علاقوں میں کھانا پکانے اور روشنی کے لیے استعمال ہونے والا ایندھن عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ Post navigation سونا اسمگلنگ کیس میں پی آئی اے کے 4 ملازمین باعزت بری پیٹرول کی اصل قیمت کیا ؟ پاکستانی عوام ایک لیٹر پر کتنا ٹیکس ادا کررہی؟