پشاور: سیشن عدالت نے سونا اسمگلنگ کیس میں نامزد پی آئی اے کے 4 ملازمین کو بری کر دیا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد ملازمین ناصر شاہ، شاہد اللہ، عطا اللہ اور اعجاز احمد کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا لہذا ملزمان کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔

عدالت نے برآمد شدہ سونا اصل مالک عطا اللہ شاہ کو فوری واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔

پراسیکوشن نے کہا کہ پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے اہلکار سے ساڑھے 7 کلو سے زائدسونا برآمد ہوا تھا جس پر ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی تھی، ریکارڈ کے مطابق ملزمان سے 7738 گرام وزنی سونے کے 4 بسکٹ ملے تھے۔