سیالکوٹ (31 مئی 2026): وزیر دفاع خواجہ آصف کے فون کرنے کے باوجود لیسکو نے خراب ٹرانسفارمر کی درستی کے لیے 80 ہزار وصول کر لیے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹرانسفارمر مرمت کیلیے رقم لینے اور رسید نہ دینے پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور سارے واقعے کی تفصیلات سوشل میڈیا ایپ ایکس پر شیئر کر دیں۔ خواجہ آصف نے لکھا کہ میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر کل جل گیا تھا۔ لیسکو کے پرانے مہربان سی ای او کو فون کیا کہ کسی کو فون کریں اور مہربانی فرمائیں۔ وزیر دفاع لکھتے ہیں کہ لیسکو ملازمین نے ٹرانسفارمر مرمت کر دیا اور اس کے ساتھ ہی 80 ہزار روپے بھی لیے، گاؤں والوں نے چندہ جمع کرکے لیسکو ملازمین کو ادائیگی کی۔ وہ کہتے ہیں کہ لیسکو عملے نے 80 ہزار روپے لیے، لیکن رسید کسی نے نہیں دی، باقی آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ حال ہے کہ ایک سابق بجلی کا وزیر سفارشی ہو اور موجودہ کابینہ کا رکن بھی ہو، جب اس کی سفارش پر بھی واردات سے گریز نہیں کیا جاتا۔ عام صارف کا کیا حال ہوگا۔ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ رقم کی باقاعدہ ادائیگی ہوئی ہے لیکن لیسکو رسید سے انکاری ہے۔ Post navigation خوشخبری: بجٹ میں کیا کچھ سستا ہونے جا رہا ہے؟ بڑی خبر آ گئی پانی کی مسلسل قلت اور ارسا کے غیر منصفانہ رویے پر سندھ حکومت کا احتجاج