اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، ان کے ہمراہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سینیئر افسران بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس سہ پہر دو بجے ہوگی اور ان کے ہمراہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سینیئر افسران بھی ہوں گے۔ پریس کانفرنس میں معرکۂ حق سے متعلق اہم امور، قومی سلامتی کی صورتحال اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔ Post navigation امریکا ایران معاہدے کے نکات 48 گھنٹوں میں مکمل ہو جائیں گے، مشاہد حسین سید کا دعویٰ سماجی کارکن قادر چانڈیو دادو جاتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا، اہلِ خانہ کی شدید تشویش