کراچی (14 مئی 2026): عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی وصولی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کھالوں کی وصولی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا جس کے تحت بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے، کیمپ لگانے، بینرز، جھنڈوں اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صرف رجسٹرڈ فلاحی اداروں، مدارس اور تنظیموں کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی۔ مزید بتایا گیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Post navigation سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ چور بازاری: نامور وکیل اطہر عباس سولنگی کا ججز کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے اہم خبر آگئی