شہدادپور سے تعلق رکھنے والے سٹی گرامر اسکول کے طالب علم حاکم علی زرداری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

حاکم علی زرداری نے عالمی جونیئر میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ عالمی سطح پر نویں نمبر پر رہتے ہوئے گولڈ میڈل 🥇 جیت لیا۔

حاکم علی زرداری کی یہ کامیابی نہ صرف شہدادپور اور سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس شاندار کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ سندھ کے نوجوانوں میں عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

شاباش حاکم علی زرداری! 🇵🇰🏆
آپ کی کامیابی دوسرے طالب علموں کے لیے بھی ایک روشن مثال اور حوصلے کا پیغام ہے۔