سوشل ایکٹیوسٹ فیاض حسین شر نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) میں مبینہ میرٹ کی پامالی اور نوجوانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ فیاض حسین شر کے مطابق 7 جون 2026 کی رات تقریباً 10:52 بجے جناح ایونیو روڈ پر دو نامعلوم مسلح افراد نے ان کا راستہ روک کر اسلحے کے زور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور انہیں SPSC کے معاملے پر خاموش رہنے کا کہا۔ فیاض حسین شر کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والوں نے خود کو ایک بااثر شخصیت کا پیغام رساں قرار دیتے ہوئے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، متعلقہ ایس ایس پی اور دیگر اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، ایف آئی آر درج کرنے، ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور انہیں و ان کے اہلخانہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سچ اور میرٹ کی آواز کو دھمکیوں یا تشدد کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا Post navigation پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار، تمام فوجی جوان اور عملہ شہید سینیئر صحافی شوکت زرداری کی تحقیقاتی رپورٹنگ کے بعد محکمہ زراعت سندھ میں احتسابی عمل تیز