فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کشیدگی بڑھنے کی صورت میں یورپ میں امریکی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کی صورت میں ایران یورپ میں موجود امریکی اور مغربی فوجی تنصیبات پر حملے کرنے کے آپشنز کا جائزہ لے چکا ہے۔

اخبار کے مطابق بلغاریہ اور قبرص میں واقع امریکی یا مغربی فوجی تنصیبات ان ممکنہ اہداف میں شامل ہیں جن پر تہران غور کر رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں سمندر کے اندر موجود فائبر آپٹک کیبلز کو نشانہ بنانے کے آپشن پر بھی غور کیا ہے، تاہم ایرانی ردِعمل کا دارومدار مکمل طور پر واشنگٹن کے آئندہ اقدامات پر ہوگا۔