اسلام آباد : ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کے کل پاکستان کے دورے پر ریڈ زون میں استقبال کی تیاریاں جاری ہے، وہ صدرآصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کے کل ایک روزہ انتہائی اہم اور مختصر دورے پر پاکستان آمد کا قوی امکان ہے، جس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سفارتی اور انتظامی تیاریاں جاری ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایرانی صدر اپنے اس ایک روزہ دورے کے دوران اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اعلیٰ سطح کی اہم ترین ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب معزز مہمان کے شاندار استقبال کے لیے اسلام آباد کے ریڈ زون میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور وزارتِ خارجہ کے پروٹوکول ونگ کی جانب سے ریڈ زون کی تمام اہم شاہراہوں کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، جہاں پاکستان اور ایران کے قومی جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں جو دونوں ممالک کے گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی اسلام آباد میں انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کو ٹیلیفونک گفتگو یا سفارتی رابطے کے دوران دورۂ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دی تھی، جس انھوں نے قبول کرلیا تھا۔ Post navigation عراق جانے والے پاکستانی زائرین ہوشیار! حکومت نے اہم ہدایات جاری کر دیں عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی