واشنگٹن:امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے ایران کے خارگ جزیرے پر بڑے پیمانے پر اور انتہائی درست حملہ کرتے ہوئے 90 سے زائد فوجی اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات کیے گئے حملے کو  بڑے پیمانے پر درستگی کے ساتھ کیا گیا حملہ قرار دیا گیا ہے۔امریکی افواج نے کارروائی کے دوران ایرانی بحری بارودی سرنگوں کے ذخیرہ گاہوں، میزائل ذخیرہ کرنے والے بنکروں اور متعدد دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 90 سے زائد ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے میں جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھا گیا۔