افغان طالبان حکومت نے ایک بار پھر جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

وزارت اطلاعات پاکستان نے افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا، جھوٹ کا طوفان کھڑا کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طالبان کی نام نہاد وزارت دفاع نے وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت اطلاعات نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے اوپر فضاؤں میں ایک ڈرون کل تباہ کر دیا گیا تھا۔

ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی تنصیب یا انفرااسٹرکچر کونقصان نہیں پہنچا، طالبان پہلے بھی پروپیگنڈا اور من گھڑت دعوے پھیلاتے رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی پاک فضائیہ کے طیارے گرانے، پائلٹس کی گرفتاری کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا، جو ازخود ثابت ہوگیا ایسے دعوؤں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔