(5 اپریل 2026): فرانسیسی جنرل مائیکل یاکولیف نے امریکی حکام کو میٹنگز کے دوران کوکین کا نشہ نہ کرنے کا نادر مشورہ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی جنرل مائیکل یاکولیف نے امریکی حکام کو میٹنگز کے دوران کوکین کا نشہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنرلز میٹنگز کے دوران کوکین سونگھنا بند کر دیں۔

جنرل مائیکل یاکولیف نے یہ مشورہ اس وقت دیا جب صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ اُس خبر پر کیا تبصرہ کریں گے کہ امریکا ایران میں موجود یورینیئم پر قبضے اور اسے وہاں سے نکالنے کے آپریشن کے لیے رن وے بنانے پر غور کر رہا ہے۔

فرانسیسی جنرل نے کہا اگر اعلیٰ فوجی افسر یہ تجویز ان الفاظ میں رکھیں گے کہ یہ بڑا عظیم منصوبہ ہے، تو وہ جواب میں کہیں گا کہ کوکین سونگھنا بند کر دو۔

واضح رہے کہ مائیکل یاکولیف نے پہلے بھی ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا ٹرمپ کا ساتھ دینا ایسا ہے جیسے آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد ٹائٹینک کا ٹکٹ خریدنا۔