تل ابیب: اسرائیل میں انتخابات کے بعد تل ابیب میں مظاہرین کی جانب سے عرب جماعتوں کو شامل کرکے مخلوط حکومت بنانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ پر زور دیا کہ وہ عرب جماعتوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نئی حکومت کی تشکیل ممکن ہوسکے۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے بغیر ثبوت پیش کیے عرب جماعتوں کی ریکارڈ 19 نشستوں پر کامیابی کو انتخابی دھاندلی قرار دیا ہے تاہم عرب رہنماؤں نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ اسرائیل میں انتخابات کے بعد کوئی بھی سیاسی اتحاد حکومت سازی کے لیے درکار 61 نشستوں کی واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 48 نشستیں ملی ہیں تاہم انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 4 نومبر کو ہوگا۔ Post navigation چوری شدہ کرپٹو اثاثوں کی واپسی: بائنانس نے بٹ کوائن کا اجرا بحال کردیا خلیج میں نئی جنگ کے خدشات، ایرانی مذاکراتی وفد کی دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات