ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ نئی جنگ روکنے اور خطےمیں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی گئیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کےمطابق ایرانی مذاکراتی وفد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کی،جس میں جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی اور قطری نمائندوں کے درمیان 12 گھنٹے سے زائد بات چیت ہوئی،یہ سفارتی رابطے واشنگٹن کے ساتھ مسلسل رابطہ کاری کے تحت جاری ہیں۔ دوسری جانب خلیجی ممالک کو خدشہ ہے کہ انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے شروع ہوسکتے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کا امکان ہے۔ Post navigation افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے دہشت گرد حملے تشویشناک ہیں ،مارکوروبیو ایران میں ایک یا دو جوہری مقامات اب بھی باقی ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی،امریکی صدر