نئی دہلی: بھارتی فوج کے میجر کی اہلیہ کے حساس معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو منتقل کرنے کے انکشافات سامنے آئے، جو بھارتی سیکیورٹی نظام کی کمزوریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے اندرونی سیکیورٹی نظام کی کمزوریوں اور انتظامی نااہلی کا ایک اور بڑا پردہ چاک ہو گیا۔ ایک سینئر بھارتی فوجی افسر کی اہلیہ کی جانب سے ملک کی حساس اور خفیہ معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرنے کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے بتایا سینئر فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے اور غیر ملکی ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہنا تھا کہ ملزمہ بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق انتہائی حساس دستاویزات، تصاویر اور الیکٹرانک ڈیٹا کو منظم طریقے سے جمع کرنے اور غیر ملکی افراد تک پہنچانے میں ملوث پائی گئی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق یہ حساس معلومات براہِ راست غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ افراد کو فراہم کی جا رہی تھیں، جس نے بھارتی فوجی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ بین الاقوامی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سینئر فوجی افسر کے گھر سے اس نوعیت کی غداری اور حساس معلومات کی فروخت کا سامنے آنا غیر پیشہ ور بھارتی فوج کی بدترین انتظامی نااہلی اور سیکیورٹی نظام کی خامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس واقعے نے بھارتی عسکری اداروں کے اندر سیکیورٹی اور ویٹنگ کے عمل پر شدید سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ Post navigation مارو اور بھاگ جاؤ کا زمانہ اب گیا: اسماعیل بقائی نے واضح کردیا اسرائیل شام میں انتشار پھیلانے سے باز رہے، ترک صدر کا انتباہ