تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کا ہمیشہ معاہدے توڑنے کا ریکارڈ رہا ہے، ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتکاری اور فوجی دونوں ذرائع استعمال میں لائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسماعیل بقائی کا دوران پریس بریفنگ کہنا تھا کہ ’مارو اور بھاگ جاؤ‘ کا زمانہ اب بدل چکا ہے، ایران اپنے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ خطے میں عدم تحفظ اور بحران کی بنیادی وجہ صیہونی حکومت کی پالیسیاں ہیں۔

روسی وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ دورہ معمول کی مشاورت کا حصہ تھا، روسی وفد کے ساتھ ملاقات میں جوہری مذاکرات شامل نہیں تھے۔

روسی وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ دورہ معمول کی مشاورت کا حصہ تھا، روسی وفد کے ساتھ ملاقات میں جوہری مذاکرات شامل نہیں تھے۔