واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پیر کے روز اسرائیل کے اپنے غیر اعلانیہ دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق یہ غیر اعلانیہ دورہ اسرائیل میں انتخابات سے 8 روز قبل ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں ممکنہ طور پر دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیتن یاہو سے یہ ملاقات جنوبی اسرائیل میں واقع عوودہ ایئر بیس پر ہوئی، جہاں امریکی فضائیہ کے ایندھن بھرنے والے طیارے اور لڑاکا طیارے تعینات ہیں پیٹ ہیگستھ نے ایئر بیس پر تعینات امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کی، بعد ازاں انھوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے فوجیوں سے ملاقات کرتے دکھائی دیے۔ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا کے بعض حصوں، جنوبی ایشیا اور مصر میں فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک فوجی اڈے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو کسی بھی وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا دشمن اسرائیل کو آزمانے کی کوشش نہ کریں، ورنہ انھیں پہلے سے زیادہ سخت ضربیں لگیں گی۔ Post navigation حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں 53 یمنی فوجی ہلاک، 200 زخمی مارو اور بھاگ جاؤ کا زمانہ اب گیا: اسماعیل بقائی نے واضح کردیا