امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانیہ میں امریکا کے زیراستعمال فضائی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی میں غیرملکی ریاست کے ملوث ہونے کا الزام عائد کر دیا۔ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے فضائی اڈے پر پیش آنے والے واقعے میں ایک غیر ملکی ریاست ملوث تھی۔ ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ واقعے میں “غیر ملکی عناصر کا ہاتھ” ملوث تھا جس کے دوران پانچ افراد کو دھماکہ خیز مواد اور دہشت گردی سے متعلق جرائم کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری برطانیہ کے اس فضائی اڈے کے قریب عمل میں آئی جسے امریکی افواج ایران پر حملوں کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اتوار کی صبح ہونے والی ان گرفتاریوں کے بعد برطانوی پولیس نے مغربی انگلینڈ میں واقع ‘آر اے ایف فیئر فورڈ’ (RAF Fairford) اڈے پر پیش آنے والے واقعے کو ایک “بڑا واقعہ” قرار دیا، اور حکومت نے قومی سطح پر ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ہفتے کے آخر میں جو کچھ ہوا، جو کچھ ہونے کے قریب تھا اور جو کچھ ہو سکتا تھا، وہ ایک انتہائی سنگین صورتحال ہے یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس میں واضح طور پر کسی غیر ملکی فریق کا ہاتھ ملوث ہے میں فی الحال اس کی زیادہ تفصیلات میں نہیں جاؤں گا۔ Post navigation خلیجی ملک میں ملازمین کی پروموشن (ترقی) کیلیے نیا نظام متعارف ترکیہ، اسرائیل، آبنائے ہرمز سے متعلق سعودی کابینہ کے اہم فیصلے