عمان کے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کیلیے نیا نظام متعارف کروا دیا گیا، جہاں اب ترقی کارکردگی، قابلیت اور ہنر کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ قابل افراد کو آگے لایا جا سکے۔ وزارت کے انڈر سیکرٹری سعید بن عبداللہ البلوشی اور دیگر اعلیٰ حکام نے حالیہ پریس کانفرنس کے دوران نیا نظام لانے کا اعلان کیا، جو صرف مستقل عمانی سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگا جبکہ عارضی یا خصوصی معاشی پروگراموں کے تحت کام کرنے والے ملازمین اپنے پرانے قوانین کے تحت ہی رہیں گے۔ فاسٹ ٹریک: یہ ان ملازمین کیلیے ہے جو بہت اچھا کام کرتے ہیں موجودہ عہدے پر کم از کم 3 سال مکمل ہونا ضروری کارکردگی سسٹم میں لگاتار 3 بار بہترین رزلٹ حاصل کرنا ہوگا فلیکس ایبل ٹریک: اس میں اہل ملازمین کے درمیان مقابلہ ہوگا اور میرٹ پر ترقی دی جائے گی، اس کیلیے 10 ملین عمانی ریال کے بجٹ میں سے رقم رکھی گئی ہے اسپیشل ٹریک: یہ ٹریک خاص حالات کیلیے بنایا گیا ہے تاکہ حکومت اپنے اہم اور قابل ملازمین کو نہ کھوئے اور بہترین لوگوں کو سرکاری نوکری کی طرف لا سکے نئے نظام کو ’اعجادہ‘ سسٹم سے جوڑنے کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا، ملازمین کو محنت کی ترغیب دینا اور سب کیلیے ترقی کا ایک جیسا اور منصفانہ معیار بنانا ہے۔ Post navigation مڈٹرم الیکشن: ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی ووٹرز کے نام کھلا خط برطانیہ میں فضائی اڈے واقعے میں غیرملکی ریاست ملوث تھی‘