یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو مسلسل خطرات کا سامنا ہے، سعودی سول ڈیفنس نے ایک ہی رات میں دو مرتبہ الرٹ جاری کیا، تاہم خطرہ ٹلنے کے بعد دونوں الرٹس واپس لے لیے گئے۔

جمعے کی رات دارالحکومت ریاض سمیت جدہ، الخرج، طائف اور جازان میں خطرے کے الرٹ جاری کیے گئے تھے،سعودی  وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ پیغامات یا معلومات شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق ضرور کریں۔

حالات کشیدہ ہیں، سعودی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔