امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دیگر ضروریات سے متعلق مستقل کنٹرول حاصل ہوگا۔ ٹروتھ سوشل پربیان میں ٹرمپ نےکہاکہ معاہدے کے تحت امریکا کوگرین لینڈ اوراپنی سیکیورٹی کے تحفظ اوردفاع کے لیے ضروری اقدامات کی مکمل آزادی حاصل ہوگی، جبکہ اس معاہدےپرامریکا کو کوئی خرچ نہیں اٹھانا پڑے گا۔ ٹرمپ کےمطابق کسی بھی مخالف ملک کوامریکا کی واضح تحریری منظوری کے بغیر گرین لینڈ میں فوجی اڈہ قائم کرنے، فوجی موجودگی رکھنے یا حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکی صدر نےکہا کہ امریکا گرین لینڈ کےموزوں علاقوں میں بڑی فوجی موجودگی قائم کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کرے گا اور اس حوالے سے گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کی اسٹریٹجک اہمیت سے سابق امریکی صدور بھی آگاہ تھے، تاہم کسی نے اس معاملے کو مستقل طور پر حل نہیں کیا۔ تاہم ڈنمارک اور گرین لینڈ کی حکومتوں کی جانب سے معاہدے کی تفصیلات کی فوری طور پر عوامی سطح پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔ Post navigation جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے واقعے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوگئے حوثی باغیوں کے حملے کا خطرہ، سعودی عرب میں دو مرتبہ الرٹ جاری