ایرانی سپریم لیڈر کے سیاسی مشیر محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہےکہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اقتدار میں ہیں، آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔ ایرانی سپریم لیڈر کےسیاسی مشیرمحمد باقرذوالقدرکا کہنا تھاکہ آبنائےہرمزکی بندش ایرانی قوم کے انتقام کے پہلےمرحلےکا حصہ ہے،ایرانی قوم نےجارح دشمن کی طاقت توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے سیاسی مشیر نےکہا کہ ایرانی قوم ان دشمنوں کیلئے ڈراؤنا خواب ہےجو ایران کو تین دن میں شکست دینے آئے تھے،ایران دشمنوں کے مقابلے میں اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔ Post navigation امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید کی سزا جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے واقعے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوگئے